امریکی ریاست آرکنسا کے دفاعی پلانٹ میں دھماکا

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی دفاعی پلانٹ میں دھماکے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکے کے بعد سے ایک شخص لاپتہ ہے، امریکی دفاعی پلانٹ میں دھماکا ریاست آرکنساس کے علاقے کیمڈن میں ہوا، متاثرہ عمارت میں کام روک دیا گیا اور دھماکے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ کیمڈن پلانٹ میں 880،000 مربع فٹ سے زیادہ مینوفیکچرنگ اور ذخیرہ کی جگہ ہے جہاں میزائل، مارٹر گولے، بارود اور دیگر فوجی ساز و سامان بنایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں