فلسطین کی حمایت میں چار ارکان کا آسٹریلوی پارلیمنٹ کی چھت پر چڑھ کر احتجاج

کینبرا (صباح نیوز)فلسطین کے حامی گروپ کے ایک خاتون سمیت 4 ارکان آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کی چھت پر چڑھ گئے اور وہاں حکومت مخالف بینرز لگادیئے اور احتجاج کیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں جمعرات کی صبح پارلیمنٹ ہائوس کی چھت پر فلسطین کے حامی گروپ کے حامی 4 کارکن چڑھ گئے اور عمارت کے سامنے کے حصے پر بینرز لٹکا دیئے جن میں حکومت پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ،چھت سے اترنے کے بعد مظاہرین کو آسٹریلوی فیڈرل پولیس اور آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری پولیس کے افسران نے حراست میں لے لیا۔ایک بیان میں پولیس نے تصدیق کی ہے کہ تین مردوں اور ایک عورت کو گرفتار کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں