باجوڑ، سابق سینیٹر کی گاڑی پر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

باجوڑ(صباح نیوز)سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی پر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔دھماکے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہوا۔ ایف آئی آر کے مطابق سابق سینیٹر انتخابی مہم کے سلسلے میں جا رہے تھے کہ راستے میں پانچ بجکر دس منٹ پر دھماکہ ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ گاڑی کو تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں نشانہ بنایا گیا اور دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں