حکومت نے آرڈیننس لا کر نیب کو مضبوط کیا ،شاہد خاقان عباسی

کراچی(صباح نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے آرڈیننس لا کر نیب کو مضبوط کیا ۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ حکومت وعدہ کرکے آئی تھی کہ نیب کو ختم کریں گے مگر انہوں نے آرڈیننس لا کر اس کو مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کا نظام آپ کے سامنے ہے، 5 سال سے کیس چل رہا ہے، اس کیس میں منوں کے حساب سے کاغذات جمع کرائے ہیں، ابھی کورٹ میں پتہ چلا ایک شخص کاکیس 2011 سے چل رہاہے، سیاست چلانے کے لئے نیب کا ادارہ بنایا گیا تھا اور نیب آج بھی سیاست ہی چلا رہا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کیس ہم نہیں بانی پی ٹی آئی بنواتے تھے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھی کہتے تھے جنرل باجوہ کیس بنواتے تھے، ملک ترقی اس لئے نہیں کرتا کیونکہ کوئی بھی سرکاری افسر فیصلے نہیں کرتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں