آئی ایم ایف کے تیار کردہ وفاقی بجٹ کے اثرات آنا شروع ہو گئے،بیرسٹرسیف

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیرِ اطلاعات خیبر پختو نخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے تیار کردہ وفاقی بجٹ کے اثرات آنا شروع ہو گئے ۔یہ بات مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے جاری کئے گئے بیان میں کہی ہے۔انہوںنے کہا کہ جعلی حکومت نے مالی سال کے پہلے دن عوام پر پٹرول بم گرا دیا، مریم نواز نے اپنے چچا شہباز شریف کے چور ہونے پر مہر تصدیق ثبت کر دی،مریم نواز کا قول ہے جب پٹرول اور بجلی مہنگی ہو تو سمجھو ملک کا وزیراعظم چور ہے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ پٹرول اور بجلی دونوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، پٹرول کی نئی قیمتوں سے پہلے سے بے قابو مہنگائی اب بے لگام ہو جائے گی، یہ تو آئی ایم ایف بجٹ کی شروعات ہے آگے آگے دیکھ ہوتا ہے کیا۔ انہوںنے کہا کہ عوامی مینڈیٹ سے منتخب حکومت عوامی مفاد میں فیصلے کرتی ہے، مگر اس حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں