سوات ، نجی سکول کی چھت گرنے سے 19بچے زخمی

سوات(مانیٹرنگ ڈیسک)سوات کی تحصیل مٹہ میں نجی سکول کی چھت گرنے سے 19بچے زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے ٹانگار میں نجی سکول کی چھت گری جس کے نتیجے میں 19 بچے زخمی ہوئے ہیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکول میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور بچوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق سکول پہاڑی علاقے میں واقع ہے جس کے کچھ کمروں کی چھت کچی تھی جس میں سے نرسری کے بچوں کے کمرے کی چھت گری، حادثے میں 3 بچے شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتا ل منتقل کیا گیا ۔حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں