حکومت غیر ملکیوں کو بے دخل کرے،کویتی رکن پارلیمنٹ

کویت سٹی،کویت میں متنازعہ حیثیت کی حامل خاتون رکن پارلیمنٹ صفا الہاشم نے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلا ؤکی روشنی میں حکومت فوری فیصلہ کرتے ہوئے ملک سے غیر ملکیوں کو بے دخل کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹویٹر پر جاری بیان میں صفا نے کہا کہ یقینا ان حالات میں زیادہ تر غیر ملکیوں کی موجودگی کویت کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ ان لوگوں کا ضرر ان کے فائدے سے زیادہ بڑا ہے۔ اس لیے کہ یہ لوگ کرونا کی وبا پھیلانے کا ایک بڑا سبب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں