وزیراعظم عمران خان کے ملٹری سیکرٹری کو تبدیل کردیا گیا

اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر وسیم افتخار چیمہ کی جگہ نئے ملٹری سیکرٹری نے لے لی ہے۔بریگیڈیئر وسیم افتخار چیمہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے ان کے ملٹری سیکرٹری کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے تاہم اب ان کی مدت پوری ہونے پر وہ اس ذمہ داری سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔وسیم افتخار چیمہ کی جگہ پر بریگیڈیئر محمد احمد کو وزیر اعظم کو ملٹری سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے جنہوں نے بدھ کے روز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ دوسری جانب سبکدوش ہونے والے ملٹری سیکرٹری نے وزیر اعظم سے الوداعی ملاقات کی جس میں عمران خان نے ان کی خدمات کو سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں