وزیراعلیٰ بلوچستان سے آل مکران تاجر اتحاد کی ملاقات، کسٹم کے منفی رویے پر تحفظات

تربت(نمائندہ انتخاب)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے آل مکران تاجر اتحاد کے صدر اسحاق روشن دشتی کی قیادت میں وفد کی ملاقات ، ملاقات میں مکران میں چینی لانے پر عائد دشواریوں اور کسٹم کے منفی رویہ سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان کا تاجروں کامسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی، آل مکران تاجراتحاد کے صدر اسحاق روشن دشتی ،انجمن تاجران کیچ رجسٹرڈ کے چیئرمین نثار احمد جوسکی ،آل مکران تاجر اتحاد کے خازن جمال مری ،انجمن تاجران کیچ رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری اعجاز علی محمد جوسکی اورشوگر ڈیلر حاجی سراج شیرجوسکی پرمشتمل وفد نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے تربت میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی رہائش گاہ پرملاقات کی ، ملاقات میں تاجر رہنماﺅں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو بتایا کہ مکران کے شوگر ڈیلر اور دوکاندار کراچی سے کیچ اورگوادر کیلئے پرمٹ لیکر چینی لانے کے باوجود انہیں تنگ کیاجاتاہے حالانکہ کیچ اورگوادر کیلئے جو چینی آتا ہے وہ یہاں کے مقامی لوگوں کی ضرورت کیلئے ہے ، چینی یہاں سے ایران اسمگل نہیں ہوتا کیونکہ ایران میں چینی یہاں کی نسبت زیادہ سستا ہے ، مگر کراچی سے تربت اورگوادر پہنچنے تک کسٹم اہلکار انہیں حد سے زیادہ تنگ کرتے ہیں ، یہاں کے تاجروں کے چینی کو ضبط کرکے ان پر کیس کیاجاتا ہے ، گاڑی بھی قبضے میں لی جاتی ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تاجر رہنماﺅں کو یقین دلایا کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر دو تین دن کے اندر اندر مکران کے تاجروں کے اس مسئلہ کو حل کرائیں گے ،تاجررہنماﺅں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ اداکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں