بساک کی جانب سے کوئٹہ میں صبا لٹریری فسٹیول شال کا انعقاد

کوئٹہ (پ ر )بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے شال (کوئٹہ) میں ادبی و ثقافتی فسٹیول صباء لٹریری فسٹیول کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں تنظیم کے مرکزی چیئرمین شبیر بلوچ، مرکزی سیکریٹری جنرل اظہر بلوچ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمد بلوچ، سنٹرل کمیٹی ممبران پیرجان، عامر اور بالاچ بلوچ نے شرکت کی۔ ڈاکٹر منظور بلوچ، ڈاکٹر فاروق بلوچ، پروفیسر حامد بلوچ، ڈاکٹر باری آجو، افتخار بلوچ، پروفیسر منیر بلوچ، لکچرر مسلم شفیع ، لکچرر عمران شبیر سمیت دیگر استاد و ادیبوں نے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔ پروگرام مختلف حصوں پر مشتمل تھا جس میں بلوچ قومی ترانہ، تقاریر، پینل ڈسکشن، ڈاکیومنٹری، ڈرامہ، ٹیبلو، دو چاپی، کُتب میلے اور موسیقی شامل تھے۔تقریب بلوچ قومی ترانے کے ساتھ شروع ہوا جس کے بعد پروفیسر حامد بلوچ نے شہید صباہ دشتیاری کی زندگی اور شخصیت پر گفتگو کی، اسی طرح چیئرمین شبیر بلوچ، اظہر بلوچ اور ماہکان بلوچ نے، بلوچ سیاست، طلباء سیاست اور دیگر موضوعات پر اپنے خیالات پیش کیے۔ پروگرام میں دو پینل ڈسکشن بھی شامل تھے جس میں ”بلوچی براہوئی زبان اور اپسٹومولوجی“ پر مسلم شفیع نے بطور موڈیریٹر ڈاکٹر منظور بلوچ سے بلوچی اور براہوئی زبانوں کے متعلق مباحثہ کی، پینل ڈسکشن کا دوسرا حصہ ”بلوچ تاریخ“ کے موضوع پر عمران شبیر اور ڈاکٹر فاروق بلوچ نے بلوچ تاریخ پر مختلف دلیل اور حوالوں کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی، پینل ڈسکشن میں پروگرام میں موجود شرکاء کے سولات بھی لیے گئے۔ پروگرام میں مختلف ڈاکیومنٹری پیش کیے گئے جس میں شہید صباہ دشتیاری کی زندگی اور فن، شہید زاہر بلوچ اور شہید نزیر احمد پر ڈاکومنٹری شامل تھے۔ پروگرام میں بلوچ معاشرہ اور معاشرتی مسائل پر نوجوانوں نے ڈرامہ جبکہ بچوں کی طرف سے ٹیبلو پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پروگرام میں بلوچی دو چاپی اور کتب میلے کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مختلف پبلشروں نے اسٹال لگائے، پروگرام میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو تنظیمی زمہ داران نے بلوچی چادر بطور تحفہ اور عزت کے پیش کیے۔پروگرام میں اساتذہ، نوجوان، طلباء و طالبات ادیب و دانشوروں سمیت مختلف مکتب فکر لے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، پروگرام کا آخری حصہ موسیکی پر مشتمل تھا جس میں نامور گلوکار خالق فرہاد، شاہ سمال اور نوید بلوچ نے بلوچ و بلوچستان کی عزمت اپنے خوبصورت آواز اور انداز میں بیان کی۔ پروگرام کے تمام حصوں کا کامیابی کے ساتھ ختم ہونے کے بعد پروگرام کا اختتام کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں