کوئٹہ‘ مشتبہ مریضوں کے کورونا ٹیسٹوں کے لیے 8ٹیموں کی تشکیل

کو ئٹہ(خ ن)پی پی ایچ آئی اور مر ک کے کو وڈکو رو نا وائرس کے ضمن میں جمعہ کے روز جاری ہونے والے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کوئٹہ میں میں مشتبہ مریضوں کے کرونا وائرس ٹیسٹو ں کے لئے 8 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔جس میں 24افراد کام کر رہے ہیں جو ان مشتبہ مریضوں سے ٹیسٹ کے نمونے اکٹھے کر رہی ہیں جبکہ اس مقصد کے لئے 6 افراد پر مشتمل تین ایمبو لینسیس کام کر رہی ہیں جبکہ مشتبہ مریضوں کے لئے آئسو لیشن کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے اس ضمن میں جمعہ کے روز 92 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کے نمونے اکٹھے کیے گئے ہیں۔پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ کرونا کے حوالے سے 1122 ہیلپ لائن پر آج 17 کالیں موصول ہوئیں جنہیں میڈیکل افسران نے مکمل رہنمائی فراہم کی پر یس ریلیز کے مطابق شہر میں مستقل مراکز برائے کرونا وائرس احمد رخا ن رائی سریاب روڈ، کیچی بیگ،سریاب روڈ، پشتون باغ،مشرقی بائی پاس،پولیس لائن، وحدت کالونی،بروری روڈ،ہد ہ کلی مبا ر ک،کلی رحیم گل بلیلی،نیو پشتو ن آبا د خو شحال روڈ پر قا ئم کئے گئے جبکہ معا ئینہ کے لئے ایئرپورٹ روڈ لکپاس ہزارہ ٹاؤن اور مر ی آباد میں واکر بنائے گئے ہیں ہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں