بم دھماکوں پر وزیراعلیٰ سیخ پا، پولیس افسران پر برس پڑے، کارکردگی دکھانے کا حکم

کراچی (انتخاب نیوز) بولٹن مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے میں جانی ومالی نقصانات پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ جاوید اوڈھو، ایڈیشنل آئی جی CTD عمران یعقوب کو طلب کرلیا، وزیراعلیٰ نے حالیہ بم دھماکے پر بریفنگ لی، انھوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند روز میں دہشت گردی کا تیسرا واقعہ ہے جو دہشت گردوں کے متحرک اور پولیس کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ شہر اور شہریو ں کو کسی صورت یرغمال ہونے نہیں دیا جائے گا، دہشت گرد عناصر کو ہر صورت سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے، وزیراعلیٰ کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق دھماکے میں 4 کلو گرام بارودی مواد اور بال بیرنگ استعمال کیے گئے، پیش کردہ رپورٹ میں صدر اور بولٹن مارکیٹ دھماکوں میں مماثلت ظاہر کی گئی، مزید برآں وزیراعلیٰ نے پولیس افسران سے کہا کہ پرفارمنس نہ دکھانے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن لوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں