فرانس، کورسیکا جزیرے میں تیز آندھی سے 6 افراد ہلاک، پروازیں معطل

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے جزیرے کورسیکا میں شدید طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 6ہو گئی،فرانسیسی میڈیا کے مطابق فرانس کے محکمہ موسمیا ت کی جانب سے طوفان اور سیلاب کے لیے اورنج الرٹ جاری کردہ جزیرے میں 224کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش بھی ہوئی،ساگون اور بالاگنے علاقوں کی کیمپ سائٹ اور ساحلِ سمندر پر آندھی سے گرنے والے درختوں تلے آنے والے 6افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے جن میں سے 4کی حالت تشویش ناک ہے، جزیرے کے مغربی ساحل پر پھنسی ہوئی یا ڈوبنے والی کشتیوں کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے،جزیرے کے سب سے بڑے شہر ”اجا سیساؤ“کے ہوائی اڈے پر تیز آندھی کی وجہ سے کچھ مدت کے لیے پروازیں معطل کر دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں