عمران خان نے اپنی 70 ویں سالگرہ کاکیک کاٹا

لاہور :سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں 70 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔عمران خان نے لاہور میں 90 شارع قائد اعظم میں پارٹی رہنماو¿ں کے ہمراہ اپنی سالگرہ کاکیک کاٹا۔عمران خان نے کارکنوں کو ’ہیپی برتھ ڈے‘ کے نعروں کے جواب میں بتایا کہ میری اصل سالگرہ کی تاریخ 5 اکتوبر ہی ہے، پاسپورٹ پر غلطی سے تاریخ پیدائش 25 نومبر لکھی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ انسان جب 70 سال کا ہوجائے تو اس کو اس کی سالگرہ یاد نہیں کرائی جاتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں