چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کیچ سے کامیاب مذاکرات، مظاہرین نے شاپک دھرنا ختم کردیا

تربت (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے چیئرمین میر ہوتمان بلوچ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں شاپک دھرنا ختم، تربت پنجگور کوئٹہ شاہراہ کھل گیا،گزشتہ6روز سے سی پیک شاہراہ تربت ہوشاپ سیکشن پر شاپک کے مقام پر لاپتہ طالب علم نعیم رحمت کی گمشدگی کے خلاف لواحقین کی جانب سے دھرنا جاری تھی جس کی وجہ سے تربت کوئٹہ پنجگورہوشاپ آواران شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی تھی، ہفتہ کی شام ضلع کونسل کیچ کے چیئرمین میرہوتمان بلوچ نے شاپک جاکر نعیم رحمت کی خاندان کے ساتھ کامیاب مذاکرات کئے جس کے بعد دھرنا ختم کرکے سی پیک شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا، جس سے کئی دنوں سے پھنسی ٹریفک بحال ہوگئی، اس دوران یونین کونسل الندور کے چیئرمین ندیم شمبے زئی، یونین کونسل ہیرونک کے چیئرمین خان محمد اور احمدجان ودیگر ان کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں