مستونگ میں انٹرنیٹ کی بندش اور لیپ ٹاپ اسکیم میں تاخیر کیخلاف طلبہ کا احتجاج، مرکزی شاہراہ بند کردی

مستونگ (ویب ڈیسک) جامعہ بلوچستان سب کیمپس مستونگ کے طلبہ نے وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم میں مبینہ تاخیر اور مسلسل انٹرنیٹ بندش کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈگری کالج مستونگ کے سامنے مرکزی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا طلبہ نے حکومت اور متعلقہ حکام کیخلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کی شفاف اور فوری تقسیم یقینی بنائی جائے جبکہ مستونگ میں انٹرنیٹ سروس بحال کرکے طلبہ کو درپیش تعلیمی مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ مرکزی شاہراہ کی بندش کے باعث سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں