بندر عباس، ہلمند تا گوادر بلوچ قوم کی ملکیت ہے، جغرافیائی حدود پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، بی ایس او

کوئٹہ (پ ر) بی ایس او کا نظریہ بلوچ وطن کی وحدانیت ہے، آج کی پریس کانفرنس میں ادا کیے گئے چند متنازعہ الفاظ کی تردید کرتے ہیں۔ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلوچ وطن کی وحدانیت اور بلوچ سامراج کے آنے سے پہلے کی سرحدوں پر یقین رکھتی ہے۔ ڈیرہ جات سے لے کر بندر عباس اور ہلمند تا گوادر بلوچ قوم کی ملکیت ہے اور بلوچ وطن کی جغرافی حدود پر کوئی سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں۔ 27 اپریل کو بلوچ و پشتون طلبہ تنظیموں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی۔ پریس کانفرنس کے متن میں چند ایک متنازعہ الفاظ بھی تھے جس سے بلوچ قوم کی دل آزاری ہوئی۔ بی ایس او ان الفاظ کی تردید کرتے ہوئے بلوچ قوم سے معافی چاہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں