بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فورسز کی کارروائی، ایک مشتبہ شخص ہلاک، دوسرا زخمی

راولپنڈی (پ ر) سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کی کارروائی ناکام بنائی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک مشتبہ شخص کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کردیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں 27 اپریل کو سیکورٹی فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشتبہ افراد نے ہرنائی میں سنجاوی روڈ پر مسافر گاڑیاں روکنے کی کوشش کی، جس پر سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور مشتبہ افراد کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک مشتبہ شخص کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کے بروقت جوابی کارروائی سے معصوم جانیں بچ گئیں، تاہم علاقے میں کسی بھی تخریب کار کی موجودگی کا امکان کے خاتمے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں