خاران میں عوام کی جان و مال محفوظ نہیں، گوادر کنٹانی میں 8 بندوں کوقتل کیاگیا، زابد ریکی

میر زابد ریکی نے خاران میں امن و امان کی خراب صورتحال پر بلوچستان اسمبلی میں سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال محفوظ نہیں، پولیس اور لیویز کے انضمام سے کوئی بہتری نہیں آئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس چوروں کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو خاران کے عوام کو کہیں اور منتقل ہونے کا کہنا پڑے گا۔ انہوں نے گوادر میں 8 افراد کے قتل کی بھی مذمت کی اور ایس پی خاران کو اسمبلی میں طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کہا کہ حکومت امن و امان کی بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہے۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر میں مزدوروں کے قتل پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جس کے بعد اپوزیشن نے احتجاجا واک آﺅٹ کردیا۔بعد ازاں کورم پورا نہ ہونے پر بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 14 مئی تک ملتوی کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں