حب، ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرفائرنگ سے فیکٹری منیجر قتل، واقعے کے خلاف ملازمین کا احتجاج

حب(آن لائن)صنعتی ایریا میں ڈکیتی کی واردات مزاحمت پرفائرنگ سے فیکٹری منیجر جاں بحق واقعے کے خلاف ملازمین کا احتجاج پولیس ذرائع کے مطابق پیر کےروز تھانہ کے حدود میں واقع سرائے نور فیکٹری کے منیجر شعیب صدیقی کوفیکٹری گیٹ کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا بتایا جاتا ہے واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پیش آیا واقعہ کے بعد فیکٹری ملازمین لاش سڑک پر رکھ کر ہائیٹ تھانے باہر احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری مطالبہ کیا ملازمین کا کہنا تھا پولیس صنعتکاروں اور فیکٹری ملازمین کی جان ومال کی حفاظت میں بری طرح سے ناکام ہوگئی ہے نجی فیکٹری کے منیجر شعیب صدیقی کے قتل کے واقعے کے بعد ایس ایس پی حب مرزا بلال حسین جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔اس موقع پر گل حسن پندرانی، ایس ایچ او شاہ نواز مینگل اور محمد امین ساسولی بھی موجود تھے۔پولیس حکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

دوسری جانب لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کے صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی نے حب انڈسٹریل ایریا میں سیرہ نور فیکٹری کے منیجر کے نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں قتل پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔پیر کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ایسے واقعات صنعتکاروں، سرمایہ کاروں، انتظامیہ، کارکنوں اور صنعتی سرگرمیوں سے وابستہ تمام افراد میں خوف اور عدم تحفظ کی فضا پیدا کرتے ہیں۔ واقعے کی وجوہات تحقیق طلب ہیں تاہم اس کا رونما ہونا صنعتی زون میں امن و امان کی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔ لسبیلہ چیمبر نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر و حوصلہ عطا فرمائے اور ساتھ ہی چیف سیکریٹری بلوچستان، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان، ایس ایس پی حب، فرنٹیئر کور حکام اور تمام متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری اور م¶ثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جا سکے۔ لسبیلہ چیمبر کے سابق صدر اور چیئرمین لاءاینڈ آرڈر کمیٹی اسماعیل ستار نے حب انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ کے لیے ایک خصوصی، پیشہ ورانہ تربیت یافتہ صنعتی سیکیورٹی فورس کے قیام کی دیرینہ تجویز دہراتے ہوئے کہا کہ ایسی فورس کو جدید نگرانی کے نظام، فوری ردعمل کی صلاحیت، م¶ثر گشت اور داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی سے لیس ہونا چاہیے تاکہ غیر مجاز افراد کا صنعتی علاقے میں داخلہ مکمل طور پر روکا جا سکے۔لسبیلہ نے واضح کیا کہ صنعتکاروں اور حب انڈسٹریل ایریا میں کام کرنے والے ہزاروں ملازمین کا اعتماد بحال کرنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔ ایل سی سی آئی نے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ خطے میں امن و سلامتی قائم رکھنے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں