ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے میر نوید کلمتی کی ملاقات

گوادر :نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرو سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے میر نوید کلمتی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادل خیال کیا گیا۔ جمعرات کوقصر ناز کراچی میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرو سابق وزیراعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ضلع گوادر کے سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق نگران صوبائی وزیر میر نوید کلمتی نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادل خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر اسحاق بلوچ اور نیشنل پارٹی کیچ کے کارکن عبدالحلیم بلوچ بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں