تعلیم کا عالمی دن،دنیا میں 77کروڑ 10 لاکھ افراد لکھنے پڑھنے سے قاصر

لاہور :اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے 24جنوری کو عالمی سطح پر ورلڈ ایجوکیشن ڈے منانے کیلئے مختص کیا گیا ہے، اس دن کو عالمی سطح پر تعلیم کے فروغ کی آگاہی کو بڑھانے کیلئے منایا جاتا ہے، نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں یہ دن پہلی مرتبہ 24جنوری 2018 کو منایا گیا، 2015 میں عالمی اداروں کی جانب سے تعلیم کے فروغ پر بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو اس مسئلے کی طرف متوجہ کیا گیا جس پر 2018میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے "انٹر نیشنل ڈے آف ایجوکیشن ” کو بطور قرارداد پیش کیا گیا جسے بعد ازاں ایک عالمی دن کے طورمنانے کا فیصلہ کیا گیا،یونیسکو کے مطابق دنیا میں 24کروڑ 40لاکھ بچے سکول نہیں جاتے جبکہ 77کروڑ 10لاکھ افراد ایسے ہیں جنہیں بالکل بھی پڑھنا لکھنا نہیں آتا، اکنامک سروے 2022 کے مطابق پاکستان کی کل آبادی کے تناسب سے کل شرح خواندگی 62.8فیصد ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں