پی ایس ایل 8، ملتان سلطان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے ہرا دیا، نئے ریکارڈ قائم

راولپنڈی (انتخاب نیوز) پاکستان سپر لیگ 8 میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دے کر پلے آف کی دوڑ سے باہر کردیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست کے بعد پشاور زلمی نے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 263 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 253 رنز بنا سکی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمیر یوسف 67 اور افتخار احمد 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مارٹن گپٹل 37، عمر اکمل 28 اور کپتان محمد نواز 16 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ قیس احمد اور نوین الحق 17، 17 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ پویلین لوٹے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 5 جبکہ احسان اللہ نے 2 اور انور علی نے 1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز اسکور کیے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان نے 43 گیندوں پر 120 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی۔ کپتان محمد رضوان 55 اور رائلی روسی 15 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ جبکہ ٹم ڈیوڈ 43 اور کیرون پولارڈ 23 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے قیس احمد نے 2 جبکہ کپتان محمد نواز نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں