عمران خان نے کشمیر مودی اور سی پیک سمیت اہم منصوبوں کی دستاویزات امریکہ کے حوالے کیں، رانا تنویر

مریدکے: وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے عمران خان نے منصوبے کے تحت کشمیر مودی کو دیا اور سی پیک سمیت اہم منصوبوں کی دستاویزات امریکہ کے حوالے کیں،تاریخ ثابت کرے گی عمران خان سے بڑا پاکستان کا دشمن کوئی نہیں پیدا ہوا ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوںنے پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد شان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔۔ انہوںنے کہا کہ انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کے ساتھ سیاسی اتحاد نہیں کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان فتنہ ہے ،کل تک کہتا تھا اس کی حکومت امریکہ نے گرائی اورآج امریکہ سمیت دیگرغیر ملکی قوتیں عمران خان کو بچانے میدان میں آچکی ہیں ،اس کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا سانحہ 9مئی کے کردار انجام کو پہنچیں گے ،آرمی ایکٹ کے تحت جن افراد کو پکڑا جارہا ہے وہ آرمی چیف سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں اپیل کرسکیں گے ۔انہوں نے کہا میں یہ کہتا ہوں اور برملا کہتا ہوں جو قوتیں عمران خان کو لائیں ان کا ایجنڈا اتنا خطرناک تھا کہ اگر قوم کو بتادیں تو قوم عمران خان کو ہرگز نہ چھوڑیں ۔عمران خان نے منصوبے کے تحت کشمیر مودی کو دیا ،امریکہ کو سی پیک سمیت اہم پاکستانی منصوبوں کی دستاویزات دیں،عمران خان نے ہی آئی ایم ایف کو پاکستان کو قرض دینے سے روکا ،فتنہ اپنے انجام کو پہنچ کر رہے گا قوم اسے کبھی معاف نہیں کرے گی ۔ انہوںنے کہا کہ چند عدلیہ کے ججز اور عمران خان کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ۔ انہوں نے کہا یہ سچ ہے مہنگائی بہت زیادہ ہے عام عوام پریشان ہیں ،انشااللہ وسائل کم ہونے کے باوجود عوام کو بڑے ریلیف والا بجٹ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں