خاران ،چور سرگرم، ایک ہی رات میں گواش روڑ پر قائم دکانوں کا سفایا کر دیا

خاران(نامہ نگار) خاران شہر میں چور اور ڈاکوﺅں کا راج عوام اور کاروباری لوگوں میں شدید خوف وہراس ایک ہی رات میں چوروں نے گواش روڑ وڈھ پر واقع تمام دکانوں کا صفایا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق خاران شہر اور گردونواح میں گزشتہ کئی مہینوں سے مسلسل چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اصافہ ہوتا جارہا ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ رات گئے خاران گواش روڑ ایف سی چیک پوسٹ کے قریب با اثر چوروں نے مین روڑ پر واقع متعدد دکانوں کے تالے اور شٹر تھوڑ کر تمام دکانوں کا صفایا کردیا ، تفصیلات کے مطابق دکانوں میں لاکھوں روپے کے سامان و دیگر اشیاءبھی لے اڑے۔واقعے کے بعد متاثرہ دوکانداروں سمیت شہریوں نے سی پیک گواش روڑ خاران کو بند کرکے احتجاجی دھرنا شروع کر دیا، متاثرہ دوکانداروں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے چوروں کی جلد از جلد گرفتاری اور نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کردیا،خاران میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں پر ایک ذرائع کا کہنا تھا کہ خاران میں حالیہ جنرل الیکشن کے بعد ایک سوچے اور سمجھے منصوبے کے تحت شہر میں دیدہ دلیری سے چوری و ڈکیتی کی جارہی ہے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چور روزانہ کے بنیاد پر دن اور رات کے اوقات دیدہ دلیری سے چوری کرتے ہیں اور خاص منصوبے کے تحت علاقے کے نو منتخب ایم پی اے اور ضلعی انتظامیہ خاران سمیت پولیس کی کارکردگی کو ہر طرح ناکام بنانے کیلئے اس طرح کے واردات کیئے جارہے ہیں،لیکن ضلعی انتظامیہ اور خاران پولیس کی جانب سے اب تک چوروں کی مکمل گرفتاری اور انکے کیخلاف ٹھوس اقدامات نہ اٹھانا بھی کئی سوالات پیدا کررہی ہے جس سے عام شہری اور کاروباری لوگ شدید پریشان اور مایوس ہیں علاقے کے ایم پی اے اور کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ اور پولیس چوروں کیخلاف کریک ڈاو¿ن کا فیصلہ کرلیں تاکہ شہری اور کاروباری شخصیات بغیر خوف وہراس زندگی گزار سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں