خاران سے لاپتہ شاہ فہد نامی شخص بازیاب

خاران(مانیٹرنگ ڈیسک)لاپتہ شاہ فہد بازیاب ہوگئے، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران سے 16 مارچ 2022 کو لاپتہ شاہ فہد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا، شاہ فہد کو بابو محلہ خاران سے لاپتہ کیا گیا تھا ، خیال رہے اس سے قبل شاہ فہد کو ان کے بڑے بھائی غلام فرید کے ساتھ 26 اگست 2016 کو لاپتہ کیا گیا تھا، شاہ فہد کی عمر اس وقت محض پندرہ سال تھی، اسے کچھ دنوں بعد انہیں چھوڑ دیا گیا اور بڑے بھائی کو تین سال تک لاپتہ کرنے کے بعد چھوڑا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں