سپریم کورٹ نے وفاق و صوبائی حکومتوں کو 3روز میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، حکم نامے کی کاپی اٹارنی جنرل، تمام ایڈووکیٹ جنرلز اور تمام سرکاری اداروں کو بھیجنے کا حکم بھی دیا گیا، حکم نامے کے مطابق وفاقی ، صوبائی حکومتیں 3روز میں سڑکوں، فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کریں، علاوہ ازیں پیمرا کو اس متعلق پبلک سروس میسج شائع اور نشر کرنے کا حکم بھی دیا گیا، علاوہ ازیں حکم نامے پر عملدرآمد کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی، عدالت نے موقف دیا کہ بد قسمتی سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر ناجائز تجاوزات قائم کیے گئے ہیں اور قبضہ کرنے والا سمجھتا ہے کہ یہ اس کی اپنی پراپرٹی ہے اور سامنے جو بھی فٹ پاتھ ہے وہ اس کی اپنی جگہ ہے، حم نامے میں عدالت نے مزید کہا کہ سرکار کو ٹیکس دینے والوں کے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں