علما کرام بلوچستان کو درپیش مسائل کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ +سبی(آئی اےن پی ) وزےر اعلیٰ بلوچستان مےر سرفراز خان بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر کے علماءکرام مشائخ عظام نے ہمےشہ انسانیت کی خدمت کو اپنا مقصد بناےا اور امن امان کے قےام اسلام کی سربلندی مےں اہم رول پلے کےا اسلامی تعلےمات کو اجاگر کرنے اور امن خوشحالی ترقی کے لئے علماءکرام مشائخ عظام کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہےں بلوچستان مےں امن کے پےغام کو عام کرنے کے لئے علماءکرام اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائےں دہشت گردی فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے علماءکرام کا رول اہمیت کا حامل ہے مےرے دروازے علماءکرام مشائخ عظام کے لئے کھلے ہےں ان خےالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ وجماعت الصالحےن پاکستان انٹرنےشنل کے بانی وامےر الحاج صاحبزادہ پےر محمد خالد سلطان القادری کی قےادت مےں ملنے والے وفد سے بات چےت کرتے ہوئے کےا وفد مےں جماعت الصالحےن پاکستان کے رہنما صاحبزادہ الحاج سلےمان سلطان بھی تھے جبکہ صوبائی وزےر زراعت حاجی مےر علی مدد جتک آغا شکےل احمد درانی ملاقات مےں موجود تھے قبل ازےن الحاج پےر محمد خالد سلطان القادری ودےگر نے مےر سرفراز خان بگٹی کو وزےر اعلیٰ بلوچستان کا عہدہ سنبھالنے پر دلی مبادک بادپےش کرتے ہوئے امےد ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان کو درپےش مسائل کے خاتمہ مےں اپنا کردار ادا کرےں گے اس موقع پر وزےر اعلیٰ بلوچستان مےر سرفراز خان بگٹی نے الحاج صاحبزادہ پےر محمد خالد سلطان القادری سے بات چےت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان مےں علماءکرام مشائخ عظام نے ہمےشہ عوام کی فلاح وبہبود اسلامی تعلےمات کو اجاگر کرنے مےں اپنا مثبت کردار ادا کےا انہوں نے کہا کہ بلوچستان مےں دہشت گردی کے واقعارت سے دل غم زدہ ہوجاتا ہے اےسے المناک سانحہ ےات کی روک تھام موجودہ حالات مےں انتہائی ضروری ہے ملک مےں دہشت گردی فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے ہمےں مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے بلوچستان بھر کے علماءکرام مشائخ عظام نے ہمےشہ بلا رنگ نسل انسانےت کی خدمت امن وخوشحالی کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دی بلوچستان مےں امن خوشحالی کے لئے علماءکرام اےک پےج پر متحدہوکر بلوچستان کے مثالی امن کو بحال کرےں مےں ہمارا ساتھ دےں گے بلوچستان بھر کے علماءکرام مشائخ عظام امن وخوشحالی سےرت نبیﷺ سے آگہی قرآن سنت دےنی تعلےمات سے وابستگی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہےں گے ہمارے دروازے علماکرام مشائج عظام سمےت امن ترقی خوشحالی کے لئے ہمےشہ کھلے ہوئے ہےں اس موقع پردہشت گردی کے نتیجہ مےں شہےد ہونے والے پاک افواج اےف سی بلوچستان پولےس لےوےز کے آفیسران و شہریوں کے اےصال ثواب کے لئے خصوصی دعا بھی کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں