خضدار میں اصل پوسٹوں پر رپورٹ کرنے کا حکومتی فیصلہ ہوا میں اڑا دیا، محکموں سے افسران غیر حاضر

خضدار(بیورورپورٹ) محکمہ بی اینڈ آر کے مختلف ڈپارٹمنٹ پرایک ہی خاندان اورعلاقہ کے تین ایکسینئز کی پوسٹنگ تعیناتی سالوں سال سے دیگرآفیسران کی کھلم کھلا حق تلفی ہورہی ہے ۔ محکمہ بی اینڈ آر کے سفارشی آفیسران تاحال محکمہ میں بدستور موجود ہ ےسینیئر آفیسران کی سینارٹی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، محکمہ بی اینڈ آر میں سفارشی کلچرکا راج ، افراد کیخلاف کوئی بھی انکو تبادلہ کرنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے ان خیالات کااظہار کے خضدارکے عوامی وسیاسی حلقوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خضدار ایک لاوارث شہربن چکا ہے یہاں سفارشی کلچرعام ہے جونیئیر اورسینیئرکا وجود ہی ختم کردی ہے ۔ حکومت کے اعلان پر عمل درآمد نہیں ہورہا ، خضدار کے تمام محکموں میں سینئر افسران کی جگہ سفارشی جونیئرز کو چارج دے کر کرسی پربٹھادیاگیا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ، خاص کر محکمہ بی اینڈ آر میں یہ سلسلہ بدستور جاری ہے کئی سالوں سے ایک ہی خاندان کے تین خوش قسمت ایکسئینزمحکمہ بی اینڈ آر پرتعینات ہیں، حالیہ دنوں میں حکومت کی طرف سے ایک اعلان ہوا کہ تمام جونیئر آفیسران اپنے جائے تعیناتی پر حاضرہو ں لیکن خضدار میں اس اعلان پر کوئی عملددرآمد نہیں ہورہا ہے ۔ محکمہ بی اینڈآر کومبینہ طور پر ایک ہی خاندان کے تین آفیسران کو کئی سالوں سے ٹھیکے پر دے رکھا ہے ۔ انکے تبادلے کا نام لینے کو گناہ کبیرہ ہی سمجھا جاتا ہے ، علاوہ ازیں خضدار کے عوامی وسیاسی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان ودیگر سیکرٹریز سے مطالبہ کیا کہ خضدار کے لاوارث محکموں کا سدباب کرکے سفارشی جونیئر افسران کو تبادلہ کرکے سینئر آفیسران کی تقرری عمل میں لائی جائے تاکہ سینئر افسران کو علاقائی عوام کی خدمت کرنے کا موقع مل سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں