سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر حملہ ریاست پر حملہ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مستونگ سیشن جج پرعبدالحکیم کاکڑ پر حملہ ریاست پر حملہ ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی، دہشت گردوں کو ہر قیمت پر انجام تک پہنچائیں گے۔قانون کے محافظوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔عسکریت پسند اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو کچل دیا جائے گا۔ بلوچستان میں عسکریت پسندوںکے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں رہے گی۔امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔دہشت گردی کے ہر نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔جاں بحق ہونےوالوں کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔
Load/Hide Comments


