کلی ہمے ریکوڈک کے اسکول میں سہولیات کا فقدان، بچوں کو مشکلات
نوکنڈی (نامہ نگار)کلی ہمے ریکوڈک کے قبائلی سماجی رہنما عطاءاللہ محمدزی نے پین کمپنی و آر ڈی ایم سی کے خلاف ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلی ہمے ریکوڈک کے اسکول کی منیجمنٹ صرف نام تک محدود ہے اور ان کی تعریفیں سوشل میڈیا تک محدود ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے جو کچھ نظر آتا ہے وہ صرف دھوکہ اور فراڈ ہے انہوں نے کہا کہ وہ کمپنی کو بتانا چاہتا ہے کہ اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر کلی ہمے ریکوڈک کے نوجوانوں کے ساتھ مل کر ان کی خلاف مہم چلانے سے گریز نہیں کرئینگے ۔ انہوں نے کہا لوگ ریکوڈک پروجیکٹ کی نام ضرور سنتے ہیں کہ کمپنی نے و کلی ہمے کو پیرس بنانا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ کلی ہمے کے گورنمنٹ اسکول کو پین کمپنی کے حوالے کرکے آر ڈی ایم سی نے کلی ہمے کے طلباءو طالبات کو مزید مشکلات میں ڈال دیا ۔ پڑھائی اپنی جگہ پہ وہاں چھوٹے بچے شدید گرمی میں تڑپ رہے ہیں ۔ کلی ہمے کی اسٹوڈنٹس کی ٹوٹل تعداد 70کے قریب ہے جس میں اکثر چھوٹے بچے شامل ہے اس آگ برسنے والی گرمی میں بچے شدید مشکلات کے شکار ہے ۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے کوئی بندو بست نہیں نہ کوئی پنکھا ہے اور نہ اے سی زیادہ گرمی کی وجہ سے بچے شدید تکلیف سے دو چار ہے اسکول میں سہولتات نہ ہونے کی باعث گرمیوں میں بچوں کی حالات بد سے بدتر ہورہے ہیں تو اسی لیے ہم کمپنی کو دو ٹوک الفاظ میں بتانا چاہتے ہے کہ اسکول میں جلد از جلد اے سی وغیرہ پہنچا دیں اور اسکول میں ٹھنڈے پانی وغیرہ کا بند و بست کریں اس کے علاوہ چھوٹے بچوں کو ٹائم پہ چھٹی دی جائے تاکہ بچے سکون سے رہیں اور ان پر زیادہ بوجھ نہ آئے آخر میں یہ پیغام کمپنی کو دینا چاہتا ہوں اگر کسی بچے کو گرمی کی وجہ سے کچھ ہوا اس کا زمہ دار متعلقہ کمپنی پر عائد ہوگی کیونکہ یہاں پہ بچوں کو سہولیات کی فراہمی کمپنی کی زمہ داری ہے۔


