فائبر آپٹیکل کیبل کٹنے کا معاملہ، پی ٹی سی ایل سروس متاثر نہیں ہوئی، ترجمان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹنے کا معاملہ، ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی، پی ٹی سی ایل کی ٹریفک معمول کے مطابق ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ کیبل پیپ ٹی سی ایل کے نیٹ ورک انفراسٹرکچر کا حصہ نہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل نا معلوم وجہ سے کٹ گئی تھی، جس کے باعث مختلف موبائل نیٹ ورکس متاثر ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں