گوادر کے علاقے سربندر میں مسلح افراد کا حملہ، 7غیر مقامی مزدور جاں بحق، ایک زخمی

گوادر(نمائندہ انتخاب)گوادر کے علاقے سربندر میں نامعلوم مسلح افراد کا فش ہار بر جیٹی کے قریب رہائشی کوارٹر پر حملہ، حملے میں سات افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاشیں اور زخمی افراد کو گوادر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں شناخت کرنے پر ان کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا گیا ، علاوہ ازیں جاں بحق و زخمی افراد سربندر میں حجام کی دکان پر کام کرتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں