گھوٹکی، سرکاری سطح پر گندم کی عدم خریداری، محکمہ خوراک کے گودام میں کسانوں کا احتجاج

گھوٹکی(مانیٹرنگ ڈیسک)غلہ منڈی میں گندم موجود لیکن خریدار کوئی نہیں، سرکاری سطح پر گندم کی خریداری نہ ہونے پر کسانوں کا احتجاج، گھوٹکی کے ضلع اوباڑو میں کسانوں نے محکمہ خوراک کے گودام میں کسانوں نے درجنوں گندم سے بھری ٹریکٹر ٹرالیاں احتجاجاََ سرکاری گودام کے اندر اور باہر کھڑی کر کے احتجاج کیا، علاوہ ازیں گندم کی ٹریکٹر ٹرالیاں کھڑی کر کر مرکزی دروازہ بند کر دیا گیا، محکمہ خوراک کا فوڈ انسپکٹر اور عملہ سرکاری گودام چھوڑ کر چلا گیا، کسانوں کے مطابق صرف با اثر افراد اور زمینداروں کو بار دانہ افراہم کیا گیا، باردانہ کی فراہمی تک کسی کو گندم اتارنے نہیں دیں گے۔ اس کے علاوہ بہاولنگر میں بھی گندم کے سرکاری خریدار نہ ہونے اور باردانہ نہ ملنے پر کاشتکار سڑکوں پر آ گئے، جن کا کہنا تھا کہ حکومت نے باردانہ نہیں دیا جس کے باعث ٹنوں کے حساب سے گندم خراب ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں