ڈیرہ بگٹی میں کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے پر چیئرمین میونسپل کمیٹی اور چیف آفیسر گرفتار

کوئٹہ (یو این اے) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے احتساب اپنے ضلع سے شروع کردیا ہے، ڈیرہ بگٹی میں چیئرمین ٹاﺅن کمیٹی سوئی نے آج ایک چیک کے ذریعے ساڑھے تین کروڑ روپے نکلوائے تھے، وقت پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو خبر ملی تو بے رحم احتساب کا حکم دیا، ڈیرہ بگٹی میں باقاعدہ احتساب اپنے گھر سے شروع کرتے ہوئے ٹاﺅن کمیٹی سوئی ڈیرہ بگٹی نے ساڑھے 3 کروڑ روپے کا چیک جاری کرکے فرار افراد کو گرفتار کروا لیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر اینٹی کرپشن اور سیکرڑی لوکل گورنمنٹ متحرک، رقم برآمد، 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں چیئر مین میونسپل کمیٹی میر حماد کلپر اور چیف آفیسر حبیب شامل ہے، ڈیرہ بگٹی میں چیئرمین ٹاﺅن کمیٹی کی جاری کردہ چیک سے نکلوائی گئی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں