ٹانک میں فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 مشتبہ افراد ہلاک

راولپنڈی (پ ر) ضلع ٹانک میں فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 مشتبہ افراد ہلاک۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز کا ضلع ٹانک میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلے میں 3 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک مشتبہ افراد کی شناخت عظمت عرف عظمتی، کرامت عرف حنزلہ اور ریحان کے نام سے ہوئی۔ ہلاک مشتبہ افراد علاقے میں تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک مشتبہ افراد جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حالیہ اغوا میں بھی ملوث رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں