لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ میں قانونی طور پر تقرر کیے گئے لیکچرارز و اسٹاف کو مستقل کیا جائے، ملازمین

خضدار (بیورو رپورٹ) لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج اور کیمپس کے اندر احتجاجی کیمپ کا قیام مطالبات کے تسلیم نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان ملازمین کے مطالبات درج ذیل ہیں انہوں نے لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے ساتھ مین کیمپس اوتھل کا متعصبانہ رویہ ختم کیاجائے اور تمام قانونی طور پر تقرر کئے گئے لیکچرارز و دیگر اسٹاف کو مستقل کیا جائے، لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے لیکچرارز کیلئے فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام پلان کیا جائےاسٹاف ملازمین کی تنخواہوں کا تعین فنانس ڈویژن پاکستان کے رول کے مطابق کیا جائے اور تمام انکریمنٹز دیئے جائیں انہوں نے کہالسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کیلئے اکیڈمک بلڈنگ، اسٹوڈنٹس ہاسٹل ( میل/ فی میل)، آفیسرز ہاسٹل، کی تعمیرات کا کام شروع کیا جائے اوروڈھ کیمپس کے فنڈز کا غیر متعلقہ پروجیکٹس میں استعمال کی تحقیقات کریں لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے اندر طلبا و فیکلٹی کیلئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناکرلسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کو مکمل یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے۔ تاہم اس زمن میں لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے ملازمین نے سول سوسائٹی وڈھ و دیگر یونینز سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں ان کی آواز بنیں، انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کو دیوار سے لگایا جارہا ہے جو کہ وڈھ اور قرب و جوار کے علاقوں کے طلبا و طالبات کے مستقبل سے کھیلنے اور ان علاقوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کی ایک سازش قراردیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں