نوکنڈی میں تین سالہ بچے کو اغوا کرنے کی کوشش علاقہ مکینوں نے ناکام بنا دی

نوکنڈی (نامہ نگار) نوکنڈی میں تین سالہ بچے کو اغوا کرنے کی کوشش علاقہ مکینوں نے ناکام بنا دیی۔ لیویز تھانہ سے منسلک کلی تھصیل میں نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے ایک تین سالہ چھوٹا بچہ براہمداغ کو اغوا کرکے لے جارہے تھے علاقہ مکینوں جن میں عورتیں اور بچوں کی مداخلت پر راہزنوں نے بچے کو قریبی عمارت کیلئے بنائے فاﺅنڈیشن میں پھنک کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے جس سے بچہ زخمی ہوا، جسے طبی امداد کیلئے دالبندین لے گئے۔ واقعے سے پورے علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے کہ اس سے قبل لوگوں کے قیمتی سامان چوری ہوتے تھے لیکن اب چور اور ڈاکو اس قدر دیدہ دلیری کیساتھ بچوں کو بھی اغوا کرنے لگے ہیں جوکہ باعث تشویش ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لیکر ملزمان کی گرفتاری کیلئے فوری کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں