تھانے میں ملزم کی ہلاکت میں ملوث ایس پی کلفٹن کے گھر چھاپا، اہلخانہ اور ملازمین سمیت مفرور

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت میں ملوث ایس پی کلفٹن نیئر الحق کے گھر پر پولیس نے چھاپا مارا ہے۔ چھاپے کےدوران ایس پی نیئرالحق گھر پر موجود نہ تھے۔ پولیس کے مطابق ایس پی نیئر کے اہلخانہ، گن مین، ملازمین بھی غائب مفرور ہیں۔ تفتیشی حکام نے ایس پی نیئرالحق سے متعلق پڑوسیوں سے پوچھ گچھ بھی کی، جبکہ پولیس نے ایس پی نیئر کے گھر کے باہر نوٹس چسپاں کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایس پی نیئرکا فون مسلسل بند ہونے پر چھاپہ مارا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں