تحائف کی غیر قانونی فروخت کا الزام، عمران خان نے نئی نیب طلبی کا نوٹس چیلنج ہائیکورٹ میں کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)توشہ خانہ کی نئی نیب تحقیقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے بھی نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست پر فیصلے تک نیب نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے،بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان گل اور خالد چوہدری کے ذریعے درخواست دائر کی گئی ہے۔نئی انکوائری میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر تحائف کی غیرقانونی فروخت کا الزام ہے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 16 اپریل کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں