عمر حمید دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکرٹری الیکشن کمیشن سید آصف حسین نے استعفا دے دیا، عمر حمید کو دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سید آصف حسین کا استعفا منظور کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، عمر حمید نے طبیعت خراب ہونے پر 5جنوری کا استعفا دے دیا تھا، ذرائع کے مطابق عمر حمید کو سابقہ ریکارڈ پر دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں