کیچ کے علاقے کولواہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ

کیچ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کی بکتر بند گاڑی اور مورچوں کو نشانہ بنایا، علاقائی ذرائع کے مطابق منگل کی صبح کولواہ کے علاقے مرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے میں شامل بکتر بند گاڑی کو راکٹ و دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے جبکہ اسی وقت فورسز کے مورچے پر بھی حملہ کیا گیا، تاہم نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی،

اپنا تبصرہ بھیجیں