فیصل آباد، گونگی بہری خاتون مبینہ زیادتی کا شکار

مکوآنہ(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد میں گونگی بہری خاتون مبینہ زیادتی کا شکار ہو گئی،وقوعہ تھانہ صدر کی حدودِ چک نمبر 66گ ب میں پیش آیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ صدر کے نواحی گاﺅں چک نمبر 66 گ ب کے رہائشی وسیم اشرف نے پولیس کو بتایا کہ سائل 35 سالہ بہن جو کہ گونگی اور بہری ہے گزشتہ شب دیہہ ہذا ہی کے رہائشی اعجاز خان نے اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا پولیس نے متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 648/24 بجرم 376 ت پ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ میں ملوث الزام علیہ کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں