صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانا اولین ترجیح ہے، وزیر مواصلات بلوچستان

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کردار ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی جانب سے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر کیا اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی ایڈیشنل سیکرٹری مواصلات و تعمیرات امیر حمزہ زہری چیف انجینئر ڈیزائن ڈاکٹر سجاد بلوچ اور زونل چیف انجینئر آفیسران کے علاو ہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اعلی حکام بھی موجود تھے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی نے محکمہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں اس وقت پچاس ہزار کلومیٹر روڈز ہیں جن میں چوبیس ہزار کلومیٹر روڈز پختہ ہیں صوبے کا رقبہ وسیع وعریض ہونے کی وجہ سے باقی ماندہ روڈز پختہ ہونے کے مراحل میں ہیں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ سلو فنڈنگ کی وجہ سے منصوبے اپنے وقت مقررہ پر مکمل نہیں ہو پاتے جسکی وجہ سے محکمہ کو کافی مشکلات درپیش ہیں انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی جاہزہ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کی صدارت میں ہر تین ماہ بعد لیا جا رہا ہے جس میں ترقیاتی منصوبوں کے بروقت مکمل اور اس حوالے سے درپیش مختلف مساہل کا جاہزہ لینے کے بعد سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کی جانب سے مزید احکامات دیئے جاہینگے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا اعلی میعار یقینی بنانا تمام منصوبوں میں شفافیت اولین ترجیح ہوگئ۔ مضبوط انفراسٹرکچر ہی بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے صوبائی وزیر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بہترین ٹیم کا انتخاب کرہینگے تاکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی تیزی کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے درپیش مسائل کو حل کریں انہوں نے کہا کہ درگزر کا وقت گزر گیا ہے ابھی صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے ترقیاتی منصوبوں پر میعار کے حوالے سے سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ایک بہترین مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی جائے گی جو ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں کوتاہی برتنے والے آفیسران کی نشاندھی کرینگے جن کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے میعار پر کسی بھی کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے مذید کہا کہ دن رات محنت کر کے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے سفر میں جتنی بھی مشکلات درپیش ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں