این جی او نمائندگان سے میٹنگ، اعجاز سنجرانی نے چاغی کے متاثرہ علاقوں پر توجہ دینے کی ہدایت کردی

نوکنڈی (نامہ نگار)وزیراعلی بلوچستان کے سابق مشیر و بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما میر اعجاز خان سنجرانی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کمپلیکس چاغی میں تمام این جی اوز کے نمائندگان سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی ±جس میں ڈسٹرکٹ چیئرمین چاغی خان عبدالودود خان سنجرانی ، وائس چیئرمین میر اسفندیار یارمحمدزئی اور دیگر بھی موجود تھے ، میر اعجاز خان سنجرانی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ چاغی میں جتنے بھی سیلاب سے متاثرہ علاقے ہے ان پر اپنا فوکس رکھے اور جتنے بھی پراجیکٹس ہیں انہیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی طرف لایا جائے جیسے ہاوس اسکیمز ، ایگریکلچرل سولر سسٹم روڑ بنانے اور ان تمام چیزوں کو اپنے ترجیحات میں شامل کریں یہاں عوام کو سب سے زیادہ سہولیات کی ضرورت ہے اس لئے ڈسٹرکٹ چاغی میں کام کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے ،میر اعجاز خان سنجرانی نے مزید کہا کہ گورنمنٹ آف بلوچستان اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹرشن کی پوری سپورٹ آپ لوگوں کےساتھ ہے این جی اوز کے نمائندوں نے اپنی اپنی کارکردگی کے حوالے سے اپنی رپورٹیں پیش کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں