مخالفین نے من گھڑت کیس بنایا، ذمے داران کیخلاف کارروائی کی جائے، طلال خان ایڈووکیٹ

کوئٹہ (پ ر) جھوٹے کیس میں مخالف فریق کو شکست، پشین لیویز کیساتھ مل کر من گھڑٹ کیس بنایا گیا، کاروباری لین دین میں ریاست کو ایک فریق کیخلاف استعمال کیا گیا، کیا ذمہ دار لوگوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کرپٹ لوگوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ایڈووکیٹ طلال خان نے اپنے وضاحتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فریق نے دوسرے کے پیسے دینے کے بجائے پشین لیویز کو استعمال کرکے انہی کیخلاف جھوٹا کیس دائر کروا دیا اور انہی کو چور ثابت کروانا چاہا۔ کیس چلتا رہا اور ریمانڈ سے لیکر ہر طرح کی سہولت لیویز تھانہ کو دی گئی مگر وہ ایک بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے اور یوں ایڈیشنل سیشن جج نے ثبوت نہ ہونے کی بنیاد پر ملزمان کو باعزت بری کردیا۔ طلال خان ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا کہ عدالتوں سے استدعا ہے ایسے جھوٹے کیس بنانے والوں پر ایس ایچ او سمیت مخالف فریقوں کو ایسی مثالی سزائیں دیا کریں تاکہ کسی اور کیساتھ ایسی ناانصافی کرنے کی کسی میں ہمت نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں