وندر کے قریب موٹر سائیکل سوار ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق

سونمیانی وندر (نمائندہ انتخاب) مین ایکو شاہراہِ پر شارجہ ہوٹل وندر کے قریب موٹر سائیکل سوار ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق تفصیلات کے مطابق وندر میں مین ایکو شاہراہِ پر شارجہ ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار جس کا نام چراغ داد ولد نواب خان ساکن سیرندہ جھیل تحصیل سونمیانی بتایا جاتا ہے بائیس ویلر گیس اٹھانے والی ٹرک کی زد میں آ کر جائے وقوعہ پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا وندر پولیس نے واقع کی اطلاع موصول ہونے پر ٹرک ڈرائیور کو ٹرک سمیت تحویل میں لیکر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں