وزارتیں منزل نہیں، گوادر میں کسی کو باڑ لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، مولانا ہدایت الرحمن

گوادر (بیورو رپورٹ) گوادر میں باڑ لگانے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی اس کی اجازت دی جائے گی۔ عوام کے خلاف ہونے والی کسی فیصلے کی حمایت نہیں کرتے۔ مخالفین تنقید کی بجائے اپنے چالیس سالہ دور اقتدار کا حساب دیں۔ ہمارا موقف روز اول کی طرح واضح ہے ، وزارتیں ہماری منزل نہیں لیکن عوام کے خلاف ہونے والی کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے پارلیمنٹ یا پارلیمنٹ کے باہر عوام کی ترجمانی کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار حق دو تحریک کے سربراہ اور ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان نے گوادر پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں ضلع گوادر کے عوام نے چالیس سالوں اقتدار میں رہنے والوں کو دھڑن تختہ کرکے حق دو تحریک کے حق میں تاریخی فیصلہ دیا ہے۔ اب وقت ثابت کرے گا کہ ضلع بھر کے عوام کا یہ فیصلہ درست تھا کہ غلط۔ انھوں نے کہا کہ وزارتیں ہماری منزل نہیں ہم اقتدار میں ہوں یا اقتدار سے باہر ضلع گوادر کے عوام کے حقوق کے لیے کسی قسم کی جدو جہد سے روگردانی نہیں کی جائے گی۔ انھوں نے مخالفین کی جانب سے کسی میٹنگ کا حوالہ دیکر گوادر میں باڑ لگانے کی ہماری رضا مندی سے تعبیر کرنے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا انھوں نے کہا کہ مزکورہ میٹنگ میں گوادر میں باڑ لگانے کی بابت کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی اس قسم کی کوئی بات ہوئی ہے بلکہ وہ اجلاس گوادر سیف سٹی کے حوالے سے تھا۔جس میں ہم نے بحیثیت عوامی نمائندہ شرکت کی اور عوام کو درپیش مسائل پر اپنا دوٹوک موقف پیش کیا۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں وشیں ڈھور کے مقام پر جو کھدائی ہوئی ہے اس پر سب سے زیادہ حق دو تحریک کے کارکنان نے احتجاج کیا اور ہم نے پہلے کی طرح اس کی مخالفت کی۔ ہم سیکورٹی کے نام پر گوادر میں باڑ لگانے اور عوام کو محصور کرنے کی کسی پالیسی کی اجازت نہیں دیں گے انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ گوادر اور اس کے لوگ محفوظ ہوں لیکن جب تک عوام کی رائے اور مرضی کو شاملِ نہیں کیا جاتا کسی باڑ کی اجازت نہیں دیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے وشیں ڈھور میں زمین کھودائی اور باڑ لگانے پر سخت موقف دیا ہے ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی میں کل زمین کی بھرائی کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اگر وشیں ڈھور کے مقام پر سابقہ ایم پی اے کی زمینیں متاثر ہو رہی ہیں وہ بھی آئیں احتجاج کریں اور اپنے زمینوں کا دفاع کریں۔ انھوں نے کہا کہ مخالفین صرف مخالفت کرتے ہیں گزشتہ چالیس سالوں سے اقتدار کی گدھی میں بیٹھ کر عوام کو بے یارو مدد چھوڈ دیا گیا سابقہ ایم پی اے کی 15 سالہ دورِ اقتدار میں ضلع گوادر سے درجنوں نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں ملیں لیکن موصوف اقتدار کے نشے میں کھبی بھی اس بابت نہیں بولے۔ لیکن ہماری پوری جدوجہد عوامی حقوق کی پاسداری میں مزین ہے۔ ہم پارلمینٹ میں ہوں یا اس سے باہر ضلع گوادر کے عوام کی حقوق کی بات کرتے رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ 15 سال حکمرانی کرنے والوں نے گوادر کو تباہ کردیا اپنے پسند کے بیوروکریسی لاکر کرپشن اور بندر بانٹ کا بازار گرم کردیا گیا۔ لیکن ہم کسی صورت دباو¿ قبول نہیں کریں گے بیوروکریسی کو عوام کا خادم بنائیں گے عوامی پیسوں کا ضیاح برداشت نہیں کرینگے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے کرپشن زدہ بیوروکریسی کے بجائے صاف ستھرے اور ایماندار بیوروکریسی کی تعیناتی شروع کر دی ہے۔ ان کو عوامی خدمت کا اور حقوق کا پاسدار بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی تین ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے ہم نے گوادر میں کیڈٹ کالج کی تعمیر ، پسنی فش ہاربر جیٹی کی بحالی ، اورماڑہ میں جی ٹی کی تعمیر ، کی منظوری کے ساتھ پاک عمان ہسپتال میں کرپشن کی تحقیقات کی منظوری لی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد گوادر کو آفت زدہ قرار تو دیا گیا لیکن عوام کو تاحال ریلیف نہیں مل سکا جس کے لیے ہم صوبائی اور وفاقی حکومت سے بھی بات کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ گوادر کو میٹروپالیٹن سٹی کا درجہ دیا جائے از موقع پر یوسی چئیر مین پیشکان ، جماعت اسلامی گوادر کے نائب امیر مولانا لیاقت، حق دو تحریک کے ضلعی چیئرمین بشیر ہوت اور دیگر بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں