آزاد رکن قومی اسمبلی ظہور قریشی کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت سے انکار

خانیوال(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد حیثیت میں خانیوال کی تحصیل میاں چنوں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے پیر ظہور حسین قریشی کا سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے سے انکار، تفصیلات کے مطابق ظہور حسین قریشی ، شاہ محمود قریشی کے بھانجے ہیں جنہوں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی درخواست مسترد کردی، اس حوالے سے ظہور حسین قریشی کا کہنا تھا کہ میں آزاد ایم این اے منتخب ہوا ہوں تحریک انصاف نے تو مجھے ٹکٹ ہی نہیں دیا تھا، قومی اسمبلی میں اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھوں گا، علاوہ ازیں انہوں نے اس بارے میں اسپیکر کو بھی آگاہی فراہم کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں