خضدار حادثات و واقعات میں نوجوان جاں بحق، خاتون نے خودکشی کرلی

خضدار (انتخاب نیوز) تحصیل زہری میں نوجوان کا خود پر چہری سے وار، شدید ضربیں لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔تفصیلا ت کے مطا بق خضدا ر کی تحصیل زہری میں ریاض احمدنا می شخص نے مبینہ طور پر اپنے والد سے ناراض ہوکر چا قو سے اپنے آپ پر وار کرکے خود کو شدید زخمی کر دیا بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ علاوہ ازیں بلو چستان کے ضلع خضدار میں نوجوان نے گھریلو نا چا قی سے تنگ آکر مبینہ طو ر پر خود کشی کر لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع خضدار کی تحصیل زہری کے کلی اعظم خان میں مبینہ طو ر پر گھریلو نا چا قی سے تنگ نو جوان ریاض احمد جتک نے تیز دھا ر آ لے سے خود کو زخمی کیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ را ستے میں ہی زخموں کی تا ب نہ لا کر چل بسا واقعہ کے مختلف پہلوﺅں سے متعلق مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں